فوٹوبشکریہ فیس بک

روسی میزائل سسٹم خریدنے کا معاملہ، امریکہ نے بھارت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا
30 اگست 2018 (12:24) 2018-08-30

نیویارک: امریکی معاون وزیر دفاع رینڈل شرائیور نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے روس سے ایس -400 میزائل سسٹم کی خریداری پر امریکا کو سخت تحفظات ہیں، اگر بھارت نے میزائل سسٹم خریدا تو اسے امریکی پابندیوں سے خصوصی استثنا کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

روس کے خلاف امریکا کے موجودہ قواعد و ضوابط کے مطابق روس سے دفاعی یا انٹیلی جنس معاملات کرنے والے کسی تیسرے ملک کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ کانگریس نے امریکی صدر اور وزیر خارجہ کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ کسی ملک کو پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دے سکتے ہیں۔


ای پیپر