فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیراعظم کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ، دفاع اور اندرونی سلامتی پر بریفنگ
30 اگست 2018 (11:07) 2018-08-30

راولپنڈی : وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم کو دفاع ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد پر آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا اور بعد میں ان کو دفاع ، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ بھی دی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق وزیراعظم عمران خان جی ایچ کیو پہنچے تو ان کے ہمراہ وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی تھے۔


ای پیپر