فوٹوبشکریہ فیس بک

ضمنی انتخابات، تحریک انصاف نے اہم حلقوں کے ٹکٹس کیلئے امیدوار شارٹ لسٹ کرلیے
30 اگست 2018 (10:08) 2018-08-30

اسلام آباد: ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، تحریک انصاف نے اہم حلقوں کے ٹکٹس کے لیے امیدوار شارٹ لسٹ کرلیے۔

کراچی کے دو حلقوں کے لیے آفتاب صدیقی، عالمگیر خان اور رشید گوڈیل فیورٹ ہیں جبکہ لاہور این اے 131 سے ولید اقبال اور ہمایوں اختر کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے جبکہ حمزہ شہباز کی خالی نشست پر عمران خان کو سروے رپورٹ کا انتظار ہے۔

ادھر اسلام آباد سے علی اعوان، راولپنڈی سے شیخ راشد شفیق کو گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ اٹک سے امین اسلم تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، این اے 35 بنوں سے ناصر خان کو گرین سگنل دیا گیا ہے جبکہ چکوال اور گجرات میں مسلم لیگ ق کے امیدواروں کی حمایت کی جائے گی۔

 

 

 


ای پیپر