فوٹوبشکریہ فیس بک

صدارتی امیدوار کیلئے اعتزاز احسن کا نام پی ٹی آئی نے دیا: خورشید شاہ
30 اگست 2018 (09:43) 2018-08-30

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان یا اعتزاز احسن ؟ اپوزیشن جماعتیں ایک امیدوار پر اب تک متفق نہ ہوسکیں، کاغذات نامزدگی واپس لینے میں 2 گھنٹے باقی رہ گئے۔

صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست بھی آج جاری کردی جائے گی اپنے اپنے ووٹ پکے کرنے کیلئے امیدواروں کی کوششیں جاری، تحریک انصاف کے عارف علوی کو بلوچستان سے بڑی حمایت حاصل جبکہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم اور جے ڈی اے سے ووٹ مانگے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، کہا کہ اعتزاز احسن کا نام پی ٹی آئی نے دیا اور پھر عارف علوی کا نام دے دیا۔

خورشید شاہ کے انکشاف پر فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ بیان پر تعجب ہوا، اب پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کو دستبردار کرا لے کیونکہ عارف علوی بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔


ای پیپر