The good news is that the messaging app has come up with some very useful new features for telegram users
کیپشن:   فائل فوٹو
30 اپریل 2021 (10:33) 2021-04-30

لاہور: دنیا کی مشہور میسجنگ ایپ ٹیلی گرام نے صارفین کی خواہش کے پیش نظر متعدد نئے فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں، صارفین ان فیچرز کو حیران کن اضافہ قرار دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے ٹیلی گرام کی جانب سے ایک بلاگ شائع کیا گیا ہے جس میں تمام نئے فیچرز کے بارے میں تفصیلات کو درج کر دیا گیا ہے۔

اس بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی گرام کے نئے فیچرز میں نیا ویب ورژن، وائس چیٹس منی پروفائلز، شیڈولنگ وائس چیٹس، پیمنٹس 2.0، وائس چیٹ میں ویڈیو سپورٹ اور دیگر کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیلی گرام کی جانب صارفین کیلئے پیش کی گئی اس نئی اپ ڈیٹ میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس میں ویڈیو کانفرنسنگ وائس چیٹ میں بھی سپورٹ دی گئی ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیلی گرام جس طرح اپنی ایپ میں نت نئی تبدیلیاں کر رہی ہے اور صارفین کیلئے اس پلیٹ فارم سے نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں اس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ مستقبل میں اپنی حریف کمپنیوں کو سخت ٹکر دے گی۔

اس کے علاوہ پیمنٹ 2.0 کو بھی انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، اس نئے فیچر کی مدد سے کسی بھی چیٹ کے اندر ادائیگیوں کیلئے سپورٹ فراہم کی گئی ہے جو کریڈٹ کارڈ سے کی جا سکیں گی۔

اس کیلئے ٹیلی گرام میں ایٹ تھرڈ پارٹی پیمنٹ سروسز کو منسلک کیا جائے گا اور صارف اگر کسی بھی قسم کی خریداری کا خواہش مند ہوا تو اسے ایپ خود گائیڈ کرے گی۔

ٹیلی گرام کا کہنا ہے کہ اب ہمارے چینیلز کے ایڈمنز اور گروپس کو ایسی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے جس کی مدد سے وہ وائس چیٹس شیڈول کر سکیں گے۔


ای پیپر