پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن طور پر 30 روپے فی لٹر کمی
30 اپریل 2020 (20:51) 2020-04-30

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے با لآخر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی کر دی ،پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے30روپے کمی کا اعلان کیاہے ،حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں15روپےکمی کا اعلان کیا جس کے بعد نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈڈیزل میں 27روپے 15 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔


ای پیپر