پاکستان نے جدید ترین ٹیکنالوجی بیسڈ کرونا ٹریٹمنٹ کا کامیاب تجربہ کر لیا
30 اپریل 2020 (20:23) 2020-04-30

راولپنڈی:پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بیسڈ کورونا ٹریٹمنٹ کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا گیا.

راولپنڈی اسپورٹس کمپلیکس ڈبل روڈ میں 140 بیڈ کا پہلا محفوظ ترین ہسپتال قائم کر دیا گیاہر بیڈ سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعہ ڈاکٹرز کے ساتھ منسلک ہوں گے۔انفارمیش ٹیکنالوجی کا مکمل نظام سے ڈاکٹرز کی تحفظ کو بھی یقینی بنادیا گیا وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عمر اور ایم ایس آئی آر یو ڈاکٹر خالد رندھاوا جمعرات کوکرونا فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔

اس موقع ہر ڈاکٹر عمر نے بتایا ڈاکٹرز اور نرسسز کو جدید ٹریٹمنٹ طریقہ کار سے بہت سہولت مل سکے گی.آئی ٹی بیسڈ کورونا ٹریٹمنٹ کا دائرہ دیگر ہسپتالوں تک بڑھنے پر غور کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مریض کے پاس ائے بغیر اسکی حالت کا جائزہ اور بات چیت بھی کر سکے گا۔


ای پیپر