بارش کا موسم آگیا ، محکمہ موسمیات نے لمبی اننگزکھیلنے کی پیشگوئی کر دی
30 اپریل 2020 (18:23) 2020-04-30

لاہور :رمضان کے مبارک مہینے میں محکمہ موسمیات نے 90 فیصد علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے اگلی جمعرات تک ملک کے متعدد علاقوں میں تیز ترین بارشوں کا امکان ہے ، صوبہ پنجاب، بلوچستان ،خیبرپختونخواہ اورسندھ میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

بلوچستان کے اکثرمقامات پرموسلا دھاربارش سمیت آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ کوئٹہ ،چمن ، خوجک ، ڑوب، قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، لورا لائی، ہرنائی، سبی،میختر، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، سوئی ، ڈیرہ مراد جمالی، زیارت، نوشکی، خاران، قلات، دالبندین، خضدار، بیلا، اوتھل، آواران، پنجگور، تربت میں اکثر مقامات پر موسلا دھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

دوسری جانب یکم مئی سے 7 مئی کے دوران خیبرپختونخواہ کے تمام علاقوں میں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ گرج چمک کے شدید طوفان وادی پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، بنوں، بشام ، کوہستان میں روزانہ آئیں گے۔ وادی چترال ، سوات ، کوہستان ، کاغان ، ناران ، بابو سر ٹاپ سمیت 9 ہزار فٹ سے زائد بلند پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

صوبہ پنجاب میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ مری ، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک ، ٹیکسلا ، واہ کینٹ ،تلہ گنگ، چکوال، کلر کہار، جہلم ، کھیوڑہ ،منڈی بہاوالدین میں بارشوں کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔


ای پیپر