پی آئی اے کو امریکہ میں براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی 
30 اپریل 2020 (17:33) 2020-04-30

لاہور: ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی امریکا کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا، پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پچھلے ہفتے باضابطہ درخواست دی تھی۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکا کے پروازیں نہیں چلا ئیں، پی آئی اے کا امریکا آپریشن براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث یورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سیکورٹی کلئیر ہو کر جاتی تھیں۔


ای پیپر