file photo

کورونا کو مسلم وائرس قرار دینا بیمار بھارتی ذہنیت کی عکاسی ہے: شبلی فراز
30 اپریل 2020 (15:59) 2020-04-30

اسلام آباد: بھارت میں مسلمانوں کے گرد گھیرا ہر روز تنگ کیا جا رہا ہے، وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ٹوئٹ کیا کہ ایک طرف جموں و کشمیر میں کرفیو کے جبر کا سامنا ہے تو دوسری جانب متنازعہ شہریت بل کے ذریعے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنائی جا رہی ہے۔

کورونا کو مسلم وائرس قرار دینا بیمار بھارتی ذہنیت کی عکاسی ہے، شبلی فراز نے کہا کہ عالمی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کے جمہوری اور سیکولر چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، یہ رپورٹ انتہا پسند ہندو معاشرے کا پتہ دے رہی ہے۔ نریندر مودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گر چکا ہے۔


ای پیپر