ویکسین کی تیاری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی: فواد چوہدری
30 اپریل 2020 (15:11) 2020-04-30

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کیلئے سستے اور معیاری وینٹی لیٹرز تیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تیاری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کورونا سے قبل ملک میں سینیٹائزر، ماسک نہیں بنتے تھے، وبا کے باعث ماسک، سینی ٹائزر، واک تھرو گیٹس خود بنانے کا فیصلہ کیا، اب یہ تمام اشیا برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ کورونا وائرس کا سامان تیار کرنے والی کمپنیز کی ڈائریکٹری بھی تیار کر رہے ہیں۔


ای پیپر