پاکستان کیلئے وینٹی لیٹر بنانا مشکل نہیں: عمران خان
30 اپریل 2020 (15:02) 2020-04-30

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک رولنگ الیٹ سرکاری ہسپتالوں میں علاج نہیں کرائے گی، ہسپتالوں کا معیار بہتر نہیں ہوسکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج پیسے والے لوگ بیرون ملک جانے کا سوچتے بھی نہیں، کیونکہ کورونا کی صورتحال وہاں زیادہ خراب ہے۔ وزیر اعظم نے کہا پاکستان جیسا ملک اگر نیوکلیئر ہتھیار بناسکتا ہے تو اس کیلئے وینٹی لیٹر بنانا مشکل نہیں، ہم اپنے ہسپتالوں کو بہتر بنائیں گے۔

وزیر اعظم نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کے نشانے پر لے لیا، کہا مودی کرونا سے اس قدر خوفزدہ ہوا، کہ غریب لوگوں کا سوچا ہی نہیں، پورا ملک بند کر دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کامسٹیک ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا تو نمائش میں رکھے گئے طبی آلات اور مصنوعات پر اُن کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے نمائش میں رکھے گئے طبی آلات اور مصنوعات کا معائنہ کیا اور انہیں سراہا، آلات میں وینٹی لیٹرز، ٹیسٹنگ کٹس، ماسک، حفاظتی لباس اور دیگر مصنوعات شامل تھے۔

طبی آلات وزارت سائنس اور انجینئرنگ کونسل کے اشتراک سے تیار کئے گئے، وفاقی وزرا فواد چودھری اور زبیدہ جلال بھی وہاں موجود تھے۔


ای پیپر