پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 15 ہزار 759 ہوگئی
30 اپریل 2020 (11:45) 2020-04-30

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 759 ہوگئی، چوبیس گھنٹے میں 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مزید 19 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 346 ہوگئی۔ جبکہ 4 ہزار 52 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں 6 ہزار 61 افراد کورونا کا شکار ہوئے، سندھ میں مہلک وائرس نے 5 ہزار 695 افراد کو نشانہ بنایا ہے۔

خیبرپختون خوا میں 2 ہزار 313، بلوچستان میں 978 افراد موذی مرض کی لپیٹ میں آئے۔ اسلام آباد میں 313، گلگت بلتستان میں 333 اور آزاد کشمیر میں 66 افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔


ای پیپر