بھارت کے لیجنڈری اداکار رشی کپور انتقال کر گئے
30 اپریل 2020 (09:44) 2020-04-30

نیو دہلی: بھارت کے لیجنڈری اداکار رشی کپور انتقال کر گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

رشی کپور کو طبیعت خراب ہونے کے باعث گزشتہ روز ہسپتال منتقل کیا گیا، اداکار امریکہ سے علاج کروانے کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں بھارت آئے تھے۔

رشی کپور نے 150 سے زائد بھارتی فلموں میں کام کیا، اس سے قبل گزشتہ روز بھارتی اداکار عرفان خان کا بھی انتقال ہوا تھا۔


ای پیپر