بھارت نے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کو معمول بنا لیا
30 اپریل 2020 (09:33) 2020-04-30

اسلام آباد: جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی شر انگیزیاں جاری، سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کو معمول بنا لیا۔ لائن آف کنٹرول کے کیلر اور رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے 34 سالہ لانس نائیک علی باز شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، کیلر سیکٹر پر بھارت نے پاک فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، جوابی حملے میں بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فوج نے شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے کیرنی گاؤں کی 16 سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید ہوگئی، جبکہ، 10 سالہ بچہ اور 55 سالہ خاتون زخمی ہوئی ہے۔


ای پیپر