حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا
30 اپریل 2019 (17:58) 2019-04-30

اسلام آباد:و فا قی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مو خر کردیا۔

منگل کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس پر کابینہ میں غور ہوا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے معاملے کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادیا اور اس پر فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے سے متعلق دوبارہ معاملہ دیکھا جائے اور اس طرح کا میکنزم بنایا جائے کہ عوام یہ بوجھ آسانی سے اٹھاسکیں۔


ای پیپر