فوٹو بشکریہ فیس بک

حکومت نے آئی ایم ایف کو 500 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے کا یقین دلا دیا
30 اپریل 2019 (14:27) 2019-04-30

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجٹ میں 500 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے کا یقین دلا دیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چھ ارب ڈالر کے تین سال کے قرضہ پیکیج کیلئے مذاکرات۔ آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ارنستور مریزریگو جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستانی اور آئی ایم ایف وفد کے مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی حکام نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں ایف بی آر کی وصولیوں کا ہدف 4500 ارب روپے مقرر کیا جائے گا۔ رواں سال ایف بی آر 4100 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرے گا۔ حکام نے وفد کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے خدوخال سے بھی آگاہ کیا۔

آئی ایم ایف حکام نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے بھی ملاقات کی۔ حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات دو ہفتے تک جاری رہیں گے۔


ای پیپر