فوٹو بشکریہ فیس بک

ورلڈکپ کھیلنے کا خواب چکنا چور ہونے پر کامران، وہاب کا پی سی بی سے بڑا شکوہ
30 اپریل 2019 (12:05) 2019-04-30

لاہور: کامران اکمل کے گلے شکوے زبان پر آگئے، وکٹ کیپر بیٹسمین کہتے ہیں ڈومیسٹک پرفارمنس کے باوجود سلیکٹ نہیں کیا جا رہا۔

ٹیم سے مسلسل دوری، کامران اکمل کا صبر جواب دے گیا، دل کی بات زبان پر آگئی۔ میں کسی اور ملک کی ڈومیسٹک نہیں کھیل رہا۔ کامران اکمل کہتے ہیں عمر اکمل کی کرکٹ ختم نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ورلڈکپ کھیلنے کا خواب چکنا چور ہونے پر وہاب ریاض بھی مایوس ہوگئے۔ فاسٹ بولر بولے سلیکشن کیوں نہیں ہوئی، یہ سلیکٹرز ہی بتا سکتے ہیں۔ گلے شکووں کے باوجود پاکستانی اسٹارز نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


ای پیپر