فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم نے دوسرا ٹیسٹ بھی پاس کر لیا
30 اپریل 2019 (11:37) 2019-04-30

لندن: دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم نے دوسرا ٹیسٹ بھی پاس کر لیا، انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل دوسرا ٹور میچ بھی 8 وکٹوں سے جیت لیا، قومی ٹیم تیسرا ٹور میچ کل کھیلے گی۔

گرین شرٹس کی نارتھ ایمپٹن شائر ٹیم کے خلاف ٹور میچ میں شاندار پرفارمنس۔ میزبان ٹیم نے 6 وکٹ پر 273 رنز کا ٹوٹل بنایا جوش کوب کے 146 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

فخر زمان کی برق رفتار سنچری نے ہدف آسان بنایا۔ امام الحق نے 71، بابر اعظم نے 68 جبکہ سرفراز نے 30 رنز کا حصہ ڈالا اور ٹیم کو کامیاب کرایا۔

گرین شرٹس لیسٹر شائر کے خلاف تیسرا ٹور میچ کل کھیلیں گے جبکہ پاک انگلینڈ سیریز 5 مئی سے شروع ہو گی۔


ای پیپر