آرمی چیف کا دشمنوں کے نام دوٹوک پیغام
30 اپریل 2019 (00:09) 2019-04-30

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام کی حمایت سے پاکستان کی بہادر مسلح افواج ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع کرینگی۔

پیر کوآئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چونیاں اورقصورفیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لاہور کور کے فوجی جوانوں کی مشقیں دیکھیں ۔

انہوں نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ بھی کیا اور منگلا کور کے فوجی جوانوں کی مشقیں دیکھیں ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی حمایت سے پاکستان کی بہادر اور جوانمرد مسلح افواج ہر قیمت پر اپنے مادر وطن کا دفاع کرینگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے بلد حوصلے اورپیشہ ورانہ تیاریوں کی تعریف کی ۔


ای پیپر