فرانسیسی صدر کی طرف سے امریکی صدر کو دیا تحفہ غائب ہو گیا
30 اپریل 2018 (18:59)

واشنگٹن: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے امریکی ہم منصب ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا پودا غائب ہو گیا ۔


تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے امریکی ہم منصب ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا پودا غائب ہو گیا اس پودے کو فرانس میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی یاد میں دونوں رہنمائوں نے وائٹ ہائوس کے باغ میں لگایا تھا،یہ پودا فرانس کے شمالی مشرق میں اس علاقے سے لایا گیا تھا جہاں جنگِ عظیم دوئم میں کئی امریکی فوجی مارے گئے تھے۔


فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ یہ درخت ہمیں ان باتوں کی یاد دلائے گا جو دونوں ممالک کو یکجا رکھے ہوئے ہیں۔ پودا امریکا اور فرانس کے صدور نے مل کر وائٹ ہائوس کے لان میں لگایاتھا۔ چار روز بعد پودااپنی جگہ سے غائب ہے۔


ای پیپر