مینار پاکستان کے سائے تلے سیاسی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا : عمران خان
30 اپریل 2018 (18:29)

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اور لیڈرشپ نے مل کر تجدید عہد کیا کہ پاکستان کو مضبوط بنائیں گے، نئے پاکستان میں عوام خوشحال اور ادارے مضبوط ہوں گے مینار پاکستان جلسہ پر نئے پاکستان کیلئے ایک وژن دیا۔

اپنے ایک پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مینار پاکستان کے سائے تلے سیاسی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ، قوم اور لیڈر شپ نے مل کر تجدید عہد کیا کہ پاکستان کو مضبوط بنائیں گے، مینار پاکستان جلسہ پر نئے پاکستان کیلئے ایک وژن دیا، عہد کیا گیا کہ ہر قدم پاکستان کیلئے اٹھے گا، نئے پاکستان میں عوام خوشحال اور ادارے مضبوط ہوں گے۔


ای پیپر