پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں امن کے حصول کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے : اعزاز چوہدری
30 اپریل 2018 (17:13) 2018-04-30

شکاگو:امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو افغانستان میں امن کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

شکاگو یونیورسٹی میں لیکچر سیشن سے اظہارخیال کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ دونوں ملکوں کو درپیش موجودہ مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔امریکا اور پاکستان کے تعلقات کو انتہائی اہم قراردیتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اختلافات دورکرنے کیلئے بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے واشنگٹن اور اسلام آباد کو مذاکرات جاری رکھنا ہونگے اور دونوں ممالک کو مل کر مسائل کا حل نکالنا ہو گا۔ اس سے قبل اعزاز چوہدری نے اپنا کی موسم بہار کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فزیشنز پاک امریکا تعلقات کے ستونوں میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے اپنا کو شمالی امریکا میں پاکستانی پروفیشنلز کی مضبوط ترین تنظیم قرار دیا۔ انھوں نے زور دیا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی نئی نسل کو مقامی سیاست، میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ کرے تاکہ وہ پاک امریکا تعلقات بہترکرنے میں معاونت کرے۔


ای پیپر