کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
30 اپریل 2018 (16:45) 2018-04-30

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقہ جان محمد روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جان محمد روڈ پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک کی حالت تشویشناک ہے جاں بحق افراد کی شناخت وقاص خان، بشیر احمد اور علی خان کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نے فائرنگ کی جگہ کا دورہ کیا۔ وزیرداخلہ بلوچستان نے آئی جی بلوچستان پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت پھیلانے والے ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا اتحاد امن کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دے گا۔ حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ انتشار پھیلانے کی سازش ہے۔ ہمارے لوگوں کا خون بہانے والے جلد ہی اپنے عبرتناک انجام کو پہنچیں گے۔


ای پیپر