اسلام آباد تھانہ میں پولیس اہلکاروں کو دھکے دینے پر امریکی سفارتکار کیخلاف مقدمہ درج
30 اپریل 2018 (12:52) 2018-04-30

اسلام آباد: امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سواروں کے زخمی ہونے کے واقعے میں کارسرکار میں مداخلت پر سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں ڈیوٹی افسر پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد سفارتی اہلکار کو جانے دیا۔ تاہم کار سرکار میں مداخلت کرنے پر پولیس نے سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر تیمور اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


واقعے کا مقدمہ تھانا سیکریٹریٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا جب کہ ایف آئی آر میں ڈیوٹی افسر پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر نے اہلکاروں کو دھکے دیے اور سفارتکار اور اس کی گاڑی کو تھانے منتقل کرنے سے روکا بھی تھا۔


ای پیپر