ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا : نواز شریف
30 اپریل 2018 (12:41) 2018-04-30

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے تحریک انصاف کے لاہور جلسے پر بات کرنے سے معذرت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اقامے پر نااہل کیا گیا، ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا ۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مجھے اقامے پر نااہل کیا گیا اور ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا ، مجھے خوشی ہے میرے دل پر کوئی بوجھ نہیں۔سابق وزیراعظم نے تحریک انصاف کے لاہور جلسے پر بات کرنے سے معذرت کرلی۔ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا بھارت اور چین آپس میں دوستی کر رہے ہیں، افسوس ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔


ای پیپر