پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 145بچوں میں کورونا کی تصدیق
29 ستمبر 2020 (19:53) 2020-09-29

 لاہور: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بچوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں70ہزار750 میں سے 145طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 68ہزار 32 طلبہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔63ہزار339 پبلک اور7411پرائیویٹ اسکولوں میں ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ لاہور میں4، ننکانہ صاحب23، قصور2، راولپنڈی7 اورجہلم میں 3 طلبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

پنجاب کے ضلع سرگودھا میں8، خوشاب3، بھکر2، گجرات18 اورساہیوال میں3طلبہ میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔  اوکاڑہ، ملتان، لیہ، سیالکوٹ اور لودھراں میں ایک ایک طالب علم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ گوجرانوالہ50، ڈیرہ غازی خان 2 اوربہاولپورمیں4طلبہ میں کورونا وائرس پایا گیا۔ فیصل آباد8 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں3 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے طلبہ کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔


ای پیپر