بھارت میں پاکستانی ہندوئوں کے قتل پر پاکستانی عدالت کا بڑا اقدام
29 ستمبر 2020 (19:19) 2020-09-29

 اسلام آباد:  ہائیکورٹ بارنے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوں کے قتل کے معاملے میں درخواست دائرکردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بارنے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوں کے قتل کے معاملے میں درخواست دائرکردی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ گیارہ پاکستانی ہندوں کے قتل میں بھارتی سفارتخانے کا کردارنظراندازنہیں کیا جاسکتا، بھارتی سفارتخانے نے ویزہ جاری کرنے کے بعد معلومات را کو فراہم کیں۔ 

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اوردفترخارجہ کو معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے احکامات دیئے جائیں، دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس پر پابندی لگوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں اورپاکستان میں بھارتی سفارتخانے کے خلاف اقدامات اورمتاثرہ خاندانوں کوانصاف دلانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔


ای پیپر