شہباز شریف کی گرفتاری پر مسلم لیگ(ن) کا بڑا اقدام
29 ستمبر 2020 (18:24) 2020-09-29

لاہور:پاکستان میں تازہ ترین سیاسی منظر نامے اور شہباز شریف کی گرفتاری کے بارے میں مسلم لیگ ( ن) نے اہم ترین اجلاس بلا لئے۔ نواز شریف  دونوں اجلاسوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے اور پارٹی رہنمائوں کے ساتھ صلاح مشورہ کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس طلب کر لئے گئے ہیں،سی ای سی کا اجلاس کل (بدھ) جبکہ سی ڈبلیوسی کا اجلاس جمعرات کو ماڈل ٹاؤ ن لاہور میں ہوگا۔اجلاسوں میں پارٹی کی سینئر قیادت اور صوبائی عہدیدار شریک ہوں گے ،اجلاسوں میں پارٹی کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔

اجلاسوں میں موجودہ حالات کے پیش نظر سیاسی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ،اجلاس مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے ،اجلاسوں میں اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں اے۔پی۔سی میں ہونے والے فیصلوں اور منظورکردہ قرارداد کے نکات کی روشنی میں مستقبل کی حکمت عملی کا خاکہ بنایا جائے گا ،اجلاس میں پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک اس میں پارٹی کی بھرپور شرکت کے امور پر مشاورت ہوگی۔


ای پیپر