پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن ردو بدل 
29 ستمبر 2020 (17:44) 2020-09-29

اسلام آباد:اوگرا نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی کی تیاری کر لی ،ماہ اکتوبرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم یا برقرار رکھنے سے متعلق کل اعلان کرے گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے یا اسے برقرار رکھا جائیگا اس کا فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کےبعد کیا جائیگا ،اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے سفارشات وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہیں،اوگرا نے یکم اکتوبرکو حکومت سے پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے کمی کی تجویز دے دی ہے۔ اوگرا نے اپنی سمری میں بتایا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کی گئی ہے ۔

وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کرے گی۔


ای پیپر