شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹی کیلئے خطرہ
29 ستمبر 2020 (17:11) 2020-09-29

  لاہور:  احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

احتساب عدالت لاہور  نے قومی احتساب بیورو ( نیب )کو نصرت شہباز اور رابعہ عمران کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے عدالت پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی جویریہ علی کی مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔

دوران سماعت دفترخارجہ کی جانب سے سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دفتر خارجہ کے ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔


ای پیپر