نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں پر بڑی پابندی عائد کر دی 
29 ستمبر 2020 (17:08) 2020-09-29

مسلح افواج ،متعلقہ ایجنسیوں سے پارٹی رہنمائوں کی ملاقات، نواز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا 

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے مسلح افواج،متعلقہ ایجنسیوں کے حکام سے پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرایسی کوئی ملاقات قومی سلامتی یاآئینی ذمہ داریوں کیلئے ضروری ہو ئی توپھر پارٹی قائدکی منظوری سے کی جائیگی ۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف کی طرف سے یہ ہدایت نامہ سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے جاری کیا ۔ ہدایت میں کہاگیاکہ مسلم لیگ (ن )کی قیادت سمجھتی ہے اگرچہ یہ ملاقاتیں اچھی نیت سے کی جائیں پھربھی ان سے تنازعات جنم لیتے ہیں،ان ملاقاتوں کے مخصوص حصے لیک کیے گئے ،ان ملاقاتوں کے بعض حصے سیاسی رہنماؤں کوبدنام کرنے اورمخصوص مقاصد کیلئے لیک کیے گئے۔ 

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ فیصلہ کیاگیاہے کہ مستقبل میں کوئی پارٹی رکن مسلح افواج یامتعلقہ ایجنسیوں کے کسی فردسے ملاقات نہیں کریگا،ملاقات ذاتی یا سرکاری ، کسی نوعیت کی نہیں ہوگی۔ ہدایت نامے میں کہاگیاکہ اگرایسی کوئی ملاقات قومی سلامتی یاآئینی ذمہ داریوں کیلئے ضروری ہو توپھر یہ پارٹی قائدکی منظوری سے کی جائیگی۔


ای پیپر