افغان مہاجرین کے 30700 مستحق خاندانوں میں امداد تقسیم کی جا چکی ہے، ترجمان یواین ایچ سی آر 
29 ستمبر 2020 (13:41) 2020-09-29

 اسلام آباد: یو این ایچ سی آر پاکستان نے ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لاک ڈاؤن  سے متاثر ہو نے والے مستحق افغان مہاجرین میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی طرح مالی امداد کا پروگرام پاکستان پوسٹ کے تعاون سے جاری رکھا ہوا اس سلسلے میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 30 ہزار 7 سو سے زائد مستحق خاندانوں میں امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔

منگل کو یواین ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے اے پی پی کو بتایا ہے حکومت پاکستان وزارت سیفران داخلہ اور خارجہ کے تعاون سے پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین جو کووڈ۔19 کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے انہیں یو این ایچ سی آر پاکستان، پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 12 ہزار روپے فی خاندان کو ادا کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی ضروریات کی اشیا خوردونوش خرید سکیں۔

انہوں نے کہا یہ پروگرام ایسا ہی ہے جس طرح حکومت پاکستان کی جانب سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحق لوگوں میں 12 ہزار روپے ادا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ، صوبہ خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں بھی افغان مہاجرین کے مستحق رجسٹرڈ خاندانوں میں پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 12 ہزار روپے 36 ہزار افغان مہاجرین کے خاندانوں میں پہلے مرحلے میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے رجسٹرڈ 30 ہزار 7 سو خاندانوں میں 12 ہزار فی خاندان تقسیم کئے جا چکے ہیں۔


ای پیپر