فائل فوٹو

افغانستان کا نیا صدر کون ہوگا؟ نتائج کا اعلان 17 اکتوبر کو متوقع
29 ستمبر 2019 (16:37) 2019-09-29

کابل: افغانستان کے صدارتی انتخابات میں کم ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا، صدارتی انتخابات کے غیر سرکاری اندازے کے مطابق بیس لاکھ سے کم ووٹرز کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ غیر سرکاری اندازے کے مطابق طالبان حملوں کی وجہ سے ٹرن آوٹ کم رہا۔

افغانستان میں عوام نے صدارتی انتخابات کیلئے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کا اعلان 17 اکتوبر کو متوقع ہے۔

صدر اشرف غنی نے کہا طالبان کیلئے امن کے دروازے کھلے ہیں۔ طالبان سے لوگوں کی مرضی کا احترام کرتے ہوئے جنگ کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انتخابات کے موقع پر بھی طالبان کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا اور کئی شہروں میں پولنگ اسٹیشن پر حملے کیے گئے۔


ای پیپر