فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی
29 ستمبر 2019 (15:43) 2019-09-29

لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش ، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم سہانا ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ 70، لاہور 61 اور اسلام آباد میں 45 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مزید بارش ہوگی۔ اس دوران ملتان اور بہاولپور کے اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی ا مکان ہے۔

مری میں گزشتہ کئی روز سے بارش اور بادلوں نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔


ای پیپر