لاہور ہائیکورٹ نے تمام ہاسنگ سوسائٹیز کو رجسٹرڈ کرنے کا حکم جاری کر دیا
29 ستمبر 2018 (17:28) 2018-09-29

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے تمام ہاسنگ سوسائٹیز کو رجسٹرڈ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی اکبر قریشی نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی قراردی گئی ہاوسنگ سوسائٹیزکوایک ماہ میں لیگل کیاجائے ، ہاوسنگ سوسائٹیزگرانے کے بجائے انہیں قانونی حیثیت دیں، ہاوسنگ سوسائٹیزکولیگل کرنے کیلئے چیف سیکریٹری پنجاب کمیٹی تشکیل دیں۔

چیف سیکریٹر ی پنجاب نے کہا کہ عدالتی حکم پر من و عن عمل کیا جائے گا ۔


ای پیپر