فوٹوبشکریہ فیس بک

ہم کالا باغ ڈیم کے مخالف ہیں اور اس کو نہیں بننا چاہیے: خورشید شاہ
29 ستمبر 2018 (14:22) 2018-09-29

سکھر: سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت روزگار دینے والی نہیں چھیننے والی حکومت ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ روزگار دیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، وفاقی حکومت روزگار دینے کے بجائے چھیننے جا رہی ہے، جو بھی حکومت آتی ہے خود کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سرکلر ڈیٹ کا سہارا لیتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پانی کے ذخائر نہیں ہیں، پیپلز پارٹی بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حق میں ہے۔

ہم کالا باغ ڈیم کے مخالف ہیں اور اس کو نہیں بننا چاہیے، سکھر میں 15 ارب روپے کی سرکاری زمین قابضین سے چھڑوائی، خورشید شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے بجٹ میں اضافی رقم مختص کرنے کا حکم دیں، انہوں نے کہا کہ عوام مجھ پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں، 8 مرتبہ کامیاب ہوا ہوں۔


ای پیپر