فوٹوبشکریہ فیس بک

پی ٹی آئی کی حکومت کا سانحہ ماڈل ٹاون کیس سے متعلق بڑا فیصلہ
29 ستمبر 2018 (13:36) 2018-09-29

لاہور: پنجاب حکومت کا سانحہ ماڈل ٹاون کیس سے متعلق بڑا فیصلہ ، انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاون کی پراسکیوشن ٹیم کو تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری۔

پنجاب حکومت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل حافظ اصغر، شیخ سعید اور وقار عابد بھٹی کی جگہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرؤف وٹو، امتیاز سپرا اور آزر سلطان کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عوامی تحریک نے پراسکیوشن ٹیم پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فونک گفتگو میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کو جلد انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔


ای پیپر