عابد باکسر کے تمام مقدمات ایک ہی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم 
29 ستمبر 2018 (13:30) 2018-09-29

لاہور:سیشن عدالت نے سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسر کی درخواست ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کردی اور تمام مقدمات ایک ہی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی مقدمہ قتل میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق انسپکٹر کی درخواست ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کردی اور تمام مقدمات ایک ہی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا،ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف ضمانت کی تمام درخواستوں پرسماعت کریں گے، عدالت نے آئندہ سماعت پروکلاکو بھی بحث کیلئے طلب کر لیا۔


ای پیپر