فوٹوبشکریہ فیس بک

انڈونیشیا میں ہولناک زلزلے کے بعد سونامی نے تباہی مچادی
29 ستمبر 2018 (11:22) 2018-09-29

انڈونیشیا میں ہولناک زلزلے کے بعد سونامی نے تباہی مچادی، زلزے کے باعث 400 افراد ہلاک جبکہ 356 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

گزشتہ روز انڈونیشیا میں 7.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے باعث سمندری طوفان درپیش ہے۔ سمندری طوفان کی 5 فٹ بلند لہریں جزیرے بالاویسی سے ٹکرا گئیں۔ کئی مکانات منہدم ہزاروں افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

اس قبل 2004 میں شدید زلزلے اور سونامی کے باعث 1لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔


ای پیپر