Army Chief General Qamar Javed Bajwa called on Prime Minister Imran Khan
کیپشن:   فائل فوٹو سورس:   
29 اکتوبر 2020 (15:50) 2020-10-29

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ترین ملاقات کی ہے ۔ 

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

ملاقات میں ملک کی داخلی  سلامتی کی صورتحال سمیت سیکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جبکہ ملاقات میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات بھی زیر غور آئے ۔

وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج ، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ جبکہ وزیراعظم نے اپنی جانیں قربان کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی خراج  عقیدت پیش کیا ۔ 


ای پیپر