نوازشریف کے گردے صحیح کام نہیں کر رہے:ڈاکٹر عدنان
29 اکتوبر 2019 (21:37) 2019-10-29

لاہور: (ن) لےگ کے قائد مےاںنواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف شدید بیمار ہیں،وہ بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پلیٹ لیٹس کی کمی اور ہارٹ اٹیک نے نواز شریف کی صحت کو متاثر کیا، نوازشریف کے گردے صحیح کام نہیں کر رہے، نواز شریف کے بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، ملتوی کیے گئے سکین اور بائی ایپسی سے بیماری کی جانچ ضروری ہے۔


ای پیپر