6.6شدت کا زلزلہ
29 اکتوبر 2019 (21:25) 2019-10-29

منیلا:جنوبی فلپائن کے کوٹہ بیٹو صوبے میںزلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے جن کے نتیجے میں2 افراد ہلاک اور کم ز کم 300 زخمی ہو گئے ،مرنے والوں میں ایک 66سالہ شخص اور ایک 15 سالہ نوجوان شامل ہے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت6.6 ریکارڈ کی گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صوب میں ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا زلزلہ تھا ،16 اکتوبر کو آنے والے زلزلہ کی شدت6.3 تھی حالیہ زلزلے سے کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ 2 افراد ابھی تک لا پتہ ہیں ،ایک قصبے میں کم از کم300 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔

زلزلہ کے باعث کئے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی بجلی کے کھمبے گر گئے اور ہسپتالوں سے مریضوں کو باہر نکال لیا گیا،صوبے میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں اور کام بند کر دیا گیا ہے ۔


ای پیپر