اونچی عمارت سے سیلفی لیتے ہوئے لڑکی جاں بحق
29 اکتوبر 2019 (17:53) 2019-10-29

دبئی:پرخطر سیلفی کا شوق اب تک کئی جانیں گنوا چکا ہے۔ آئے روز سیلفی لیتے لوگوں کی اموات کی خبروں کے باوجود اس رحجان میں کمی نہیں آئی۔ ایسی ایک خبر دبئی سے آئی ہے جہاں ایک ایشیائی لڑکی کو سیلفی کی قیمت میں اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک 16 سالہ لڑکی دبئی کی کثیر منزلہ عمارت کی 17 ویں منزل پر سیلفی بنانے لگی تو اس کی کرسی پھسل گئی اور وہ زمین پر جا گری۔ لڑکی الشیخ زید روڈ پر واقع ایک ٹاورپر سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جب وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی کے کنارے بیٹھ کر سیلفی بنانے لگی تو اس کی کرسی پھسل گئی۔

دبئی پولیس نے بتایا کہ لڑکی اپارٹمنٹ کے بالکونی میں واقع رکاوٹ کے کنارے پر ایک کرسی پر کھڑی " سیلفی " لینے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس نے موقع پر موجود لڑکی کی ہمیشرہ نے بتایا کہ اس کہ بہن کرسی پر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی جس کے نتیجے میں کرسی الٹ گئی اور وہ کئی فٹ گرتی ہوئی زمین پر جا لگی۔


ای پیپر