نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے : ڈاکٹر عدنان
29 اکتوبر 2019 (13:25) 2019-10-29

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدسابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی حالت تشویش ناک ہے، زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں، شوگراور بلڈپریشرکی وجہ سے طبیعت خراب ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف کی حالت تشویش ناک ہے، زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ پلیٹ لیٹس اورعارضہ قلب کی بیماری مزید پیچیدہ ہوگئی ہے، نوازشریف کے گردوں پر بھی اثر پڑ رہا ہے، شوگر اور بلڈپریشر کی وجہ سے طبیعت خراب ہو رہی ہے۔

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج نے مزید کہا کہ نوازشریف کی بیماریوں سے متعلق ابہام دور نہیں ہو پا رہا ہے، صحت کے سنگین مسائل کی وجہ سے نوازشریف کو خطرات ہیں۔


ای پیپر