ٹیکسوں کے خلاف تاجروں کی مکمل شٹر ڈائون ہڑتال
29 اکتوبر 2019 (12:20) 2019-10-29

اسلام آباد : ملک بھر میں تنظیم تاجران کی کال پر ٹیکسوں کے خلاف مکمل شٹر ڈائون ہڑتال ، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی کاروباری مراکز، دکانیں اور چھوٹے بڑے بازار بند ، تاجروں نے حکومتی پالیسیاںتبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مطالبات کی عدم منظوری پر 31 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا الٹی میٹم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انکم ٹیکس، شناختی کارڈ کی شرط پر تاجروں نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس پر منگل کو صوبائی دارالحکومتوں سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں ہڑتال کی ، انجمن تاجران پاکستان کے مطابق کراچی کی زیادہ تر مارکیٹیں بند رہیں ، الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن اور آل صرافہ جیولرز ایسوسی نے بھی دکانیں بند رکھیں ۔لاہور میں بھی تاجروں کی جانب سے دو روزہ ہڑتال کی گئی ، تاجروں نے شناختی کارڈ کی شرط اور ٹیکس نظام کے خلاف ہڑتال کی کال تھی ۔

آل پاکستان انجمن تاجران اور پاکستان ٹریڈرز الائنس نے ہڑتال کا متفقہ فیصلہ کیا ۔ سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا ہے کہ ہڑتال کامیاب ہو ئی ۔ حکومت اور ایف بی آر مشاورت سے مسائل حل نہیں کرنا چاہتے۔پشاور اور کوئٹہ کے علاوہ جھنگ، میرپورخاص، پڈ عیدن، ٹانک، شجاع آباد، لیاقت پور اور صادق آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی ہڑتال کی گئی ۔


ای پیپر