فائل فوٹو

جے یو آئی ایف کے آزادی مارچ کی سندھ سے پنجاب میں انٹری
29 اکتوبر 2019 (10:03) 2019-10-29

لاہور: جے یو آئی ایف کے آزادی مارچ کی سندھ سے پنجاب میں انٹری، کراچی سے شروع ہونے والے آزادی مارچ کے قافلے نے سکھر کے بعد دوسرا پڑاؤ ملتان میں کیا، کچھ ہی دیر بعد لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔

صادق آباد کے قریب بلوچستان سمیت دوسرے علاقوں کے قافلے بھی آزادی مارچ میں شامل ہوئے، پنجاب میں سیکیورٹی امور انصار الاسلام نے اپنے ذمے لے لیے۔

ادھر بنی گالہ، ریڈ زون، راول ڈیم سمیت داخلی اور خارجی راستوں پر جگہ جگہ کنٹینر موجود ہیں، کسی ڈنڈا بردار فورس کو اسلام آباد نہیں جانے دیا جائے گا، وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے اعلان کر دیا۔

دوسری جانب ایچ نائن گراؤنڈ میں جلسہ گاہ کو تیار کیا جا رہا ہے۔


ای پیپر