فائل فوٹو

ڈاکٹروں کا نواز شریف کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے سے انکار
29 اکتوبر 2019 (09:44) 2019-10-29

لاہور: سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو صحت کی سنگین صورتحال کے باعث ڈسچارج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق گزشتہ روز نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 45 ہزار سے کم ہوگئے تھے، تاہم اب ان کے پلیٹ لیٹس میں بہتری ہوئی اور 25 ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کو دل کے عارضے کی ادویات کی وجہ سے پلیٹ لیٹس میں کمی ہوئی لہٰذا انہیں ہارٹ اٹیک کے بعد دی جانے والی دوائی بند کر دی گئی تھی جس کے بعد ان کی پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھ جائے گی۔

سابق وزیراعظم کو دانت برش کرنے اور شیو بنانے سے منع کیا گیا تھا جس پر انہوں نے الیکٹریکل شیور سے شیو بھی بنائی۔


ای پیپر