شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی نہ بنایا تو کسی کمیٹی کا حصہ نہیں بنیں گے :مریم اورنگزیب
29 اکتوبر 2018 (19:57) 2018-10-29

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی(پی اے سی )کا چیئر مین نہیں بنایا گیا تو (ن)لیگ تمام کمیٹیوں سے دور رہے گی ۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی )چیئرمین نہیں مقرر کیا گیا تو ان کی جماعت تمام کمیٹیوں سے دور رہے گی اور شدید احتجاج بھی کرے گی ۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے کمیٹیوں کے قیام میں تاخیر پر حکومت اور اسپیکر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مشترکہ اپوزیشن اور میثاق جمہوریت کا حصہ تھی، لہذا وہ یہ سمجھتی ہے کہ اس معاملے پر مسلم لیگ (ن)کا موقف درست اور قانونی ہے۔


ای پیپر