آرمی چیف سے متحدہ عرب امارات کے بری فورسز کمانڈر کی ملاقات
29 اکتوبر 2018 (17:17) 2018-10-29

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے بری فورسز کے کمانڈر میجر جنرل صالح محمد صالح نے ملاقات کی ،جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال ‘دفاعی شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور سیکیورٹی اور ملٹری ٹریننگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے بری فورسز کے کمانڈر میجر جنرل صالح محمد صالح نے جنرل ہیڈ کوارٹر( جی ایچ کیو) میں ملاقات کی ‘جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال ‘دفاعی شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور سیکیورٹی اور ملٹری ٹریننگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای کے کمانڈر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔اس موقع پر میجر جنرل صالح محمد صالح نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل مجاہد انوار خان نے یواے ای کا دورہ کیا تھا۔ جس میں انہوں نے یواے ای فضائیہ کے میجر جنرل اسٹاف پائلٹ ابراہیم ناصرمحمد العلاوی سے ملاقات کی تھی۔اس موقع پرایئرچیف یو اے ای میجر جنرل اسٹاف پائلٹ ابراہیم ناصرمحمد العلاوی، کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی حالیہ عرصے میں جدت اور خود انحصاری کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔


ای پیپر